164

سری لنکا : سری لنکا آئندہ سال ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا، اگلا ایونٹ پاکستان میں ہوگا

سری لنکا : سری لنکا 2022 میں ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا جب کہ اس سے اگلے ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہوگا۔ 15واں ایشیا کپ ٹورنامنٹ آئندہ سال سری لنکا میں ہوگا، فیصلہ جمعرات کو ہونے والی اے سی سی کے اجلاس میں کیا گیا،ایونٹ کا فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی ہوگا،یاد رہے کہ ایشیا کپ ستمبر 2020 میں ہونا تھا مگر کورونا وبا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے جولائی میں ہی اس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا۔ بعد ازاں رواں سال جولائی میں سری لنکا میں انعقاد کا فیصلہ کیا گیا، بھارتی ٹیم کی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں مصروفیت کے پیش نظر ایک بار پھر اس پروگرام پر عمل درآمد ممکن نہیں ہوسکا، جون 2020 میں ہونے والے اجلاس میں بھارتی ٹیم کے شمولیت کا امکان نہ ہونے کے پیش نظر پاکستان نے ایونٹ سری لنکا کی میزبانی میں کروانے پر رضامندی ظاہر کی تھی،اب پہلے آئی لینڈز میں ہی یہ میلہ سجایا جائے گا اور اگلے ایڈیشن کا پاکستان میزبان ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں