لاہور : پاکستان کے پہلے وزیراعظم کا اسلامی حکم ؛ پبلک ٹرانسپورٹ میں 12 ربیع الاول تک تلاوت قرآن پاک اور حمدیہ و نعتیہ کلام چلانے کی ہدایت ؛ عوام کی جانب سے اظہار مسرت

لاہور ( اسپیشل رپورٹر ) ‏‏12 ربیع الاول تک پبلک ٹرانسپورٹ میں تلاوت قرآن پاک اور حمدیہ و نعتیہ کلام چلانے کی ہدایت ، عشرہ شان رحمت للعالمینﷺ کی مناسبت سے پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ  میں گانے چلانے پر  پابندی عائد کردی گئی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12 ربیع الاول تک دوران سفر  پبلک ٹرانسپورٹ میں تلاوت قرآن پاک اور حمدیہ و نعتیہ کلام چلایا جائے۔  محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہےکہ عشرہ شان رحمت للعالمین ﷺکےاحترام میں گاڑیوں میں فلمیں اور گانے نہ  چلائے جائیں۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نےڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیزکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عشرہ شان رحمت للعالمین ﷺ کےتناظر میں جاری احکامات کویقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں