گجرات : گجرات شہر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کی عدم دستیابی ؛ 1 ماہ سے آٹا دستیاب نہیں ؛ سٹورز منیجرز کا عوام کے ساتھ ہتک آمیز سلوک

گجرات ( اسپیشل رپورٹر ) گجرات شہر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا کی عدم دستیابی سے شہری عاجز آگئے ، سستے آٹے کے حصول کے لیے شہری سٹورز کے چکر لگا کر تھک گئے جبکہ شہر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز مینجرز کا رویہ بھی عوام کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز ہے سٹورز مینجرز کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے سٹورز پر آٹا نہیں آرہا جس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں جبکہ زرائع کے مطابق آٹا ملز کو یوٹیلیٹی سٹورز کی جانب سے ادائیگی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ملز مالکان نے سٹورز کو آٹا دینا بند کردیا ہے دوسری جانب آر ایم گجرات ظہور السلام بھی اس سلسلہ میں ناکام دکھائی دیتے ہیں وہ صرف آفس میں بیٹھ کر اعلی احکام کو سب اچھے کی رپورٹ پیش کرتے ہیں حالانکہ گجرات کے شہریوں کو ایک ماہ سے سستا آٹا نہیں مل رہا عوام نے پرزور اپیل کی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان فوری نوٹس لیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں