گجرات : پی ٹی آئی گجرات کے صدر و ممبر پنجاب اسمبلی سلیم سرور جوڑا کی جانب سے رمیز ڈار کو چیئرمین پیفما اور سید سجاد حسین شاہ کو وائس چیئرمین پیفما منتخب ہونے پر مبارکباد

گجرات ( کامرس رپورٹر) ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف و ممبر پنجاب اسمبلی چودھری سلیم سرور جوڑا نے رمیز ڈار کو چیئرمین پیفما ،سید سجاد حسین شاہ کو وائس چیئرمین پیفما منتخب ہونے پر مبارکباد دی اس موقع پر فیضان خالد بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے ، چوہدری سلیم سرور جوڑا نے فین انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ نومنتخب کابینہ کا کہنا تھا کہ ہم چوہدری سلیم سرور جوڑا کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے فیکٹری آ کر ہماری حوصلہ افزائی کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں