اسلام آباد : وینا ملک کے خلاف سابق شوہر اسد خٹک کی درخواست نمٹا دی گئی

اسلام آباد ( شوبز رپورٹر ) ہائی کورٹ نے وینا ملک کے خلاف سابق شوہر اسد خٹک کی درخواست دفتر خارجہ کو ہدایت کے ساتھ نمٹا دی۔ ہائی کورٹ میں اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی دو بچوں کی پاکستان منتقلی کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی درخواست دفتر خارجہ کو ہدایت کے ساتھ نمٹا دی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے احکامات جاری کیے کہ متعلقہ وزارت فریقین کو سن کر درخواست کا فیصلہ کرے۔ ڈی جی وزارت خارجہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے اسد خٹک کی درخواست کو حقائق کے منافی قرار دے دیا تھا۔ اسد خٹک نے درخواست میں کہا تھا کہ دبئی کی عدالت کے حکم کے باوجود وینا ملک نے وزارت خارجہ کے حکام کی ملی بھگت سے بچوں کو پاکستان منتقل کیا، میرے بچے امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں۔ عدالت نے اسد خٹک کی درخواست ہدایت کے ساتھ نمٹا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں