
مظفر آباد ( اسپیشل رپورٹر ) سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان طویل علالت کے بعد وفات پاگئے۔ ڈیلی جستجو داٹ کام اور جستجو نیوز ڈات تی وی کے مطابق سردار سکندر حیات 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور عارضہ قلب کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے سابق صد و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار سکندر حیات خان کی کشمیر کاز اور کشمیری عوام کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ وزیراعظم نے سردار سکندر حیات خان کے اہلخانہ سے تعزیت اور دعائے مغفرت بھی کی۔
Saddened to learn of the passing of Sardar Sikandar Hayat Khan, former President of AJK as well as former PM of AJK. His contribution to the Kashmir cause & service to the Kashmiri people were invaluable. My prayers & condolences go to his family.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 9, 2021