اسلام آباد : بجلی ایک سال کے لئے 1 روپیہ 72 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ) بجلی ایک سال کے لئے 1 روپیہ 70 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ ڈیلی جستجو ڈاٹ کام اور جسٹجو نیوز ڈاٹ ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول بم کے بعد اب عوام کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگایا گیا ہے، اور نیپرا نے بجلی ایک سال کیلئے 1 روپیہ 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے، جس کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت 16.44 سے بڑھ کر 18.16 روپے فی یونٹ ہو گئی ہے، اور اس فیصلے سے بجلی صارفین پر 90 ارب روہے کا بوجھ پڑے گا، اس حوالے سے اتھارٹی نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں