گجرات : گجرات کے کہنہ مشق اور نظریاتی صحافی بابائے صحافت رمضان صاحب کو آج ہم سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

گجرات (رپورٹ انور شیخ) گجرات کے کہنہ مشق اور نظریاتی صحافی بابائے صحافت رمضان صاحب کو آج ہم سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

مگر ان کی یادیں اور ان کی جا ندار اور شاندار صحافت آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ جاوید ہے رمضان صاحب کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی وہ ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا اور مظلوم طبقہ کی آواز کو بلند کیا سچی اور کھری صحافت کے قائل تھے سچ تو یہ ہے کہ مرحوم رمضان صاہب گجرات کی صحافی برادری کے شجر سایہ دار تھے گجرات کے صحافی برادری ان کو ہمیشہ احترام دیتی اور ہر خاص وعام میں بہت زیادہ مقبول تھےَ رمضان صاحب گجرات کی صحافت کا جھومر تھے ان کی شاندار اور جاندار تحریریں آج بھی ہمارے دل پر نقش ہیں ساری زندگی مثبت اور معیاری صحافت کو فروغ دیا یہی وجہ ہے آج گجرات کے تمام مکاتب فکر کے لوگ انہیں اچھے الفاظ میں یاد کرتے ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں