اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے اضافے کی سفارش

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک مہنگی کرنے کی سمری حکومت کو ارسال کردی۔

اوگرا نے قیمتوں میں اضافے سے متعلق 2 تجاویز حکومت کو بھجوا دیں۔ پہلی تجویز عالمی منڈی میں قیمت میں اتار چڑھاؤ کے تناسب سے بھیجی گئی ہے جس کے مطابق پٹرول ساڑھے 3 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پونے 4 روپے لٹرمہنگا کیا جائے، جبکہ مٹی کا تیل 2، لائٹ ڈیزل 1 روپیہ 60 پیسے مہنگا کرنےکی سفارش کی گئی۔دوسری تجویز میں پٹرول8 اور ڈیزل 9 روپے لٹر مہنگا کرنے جبکہ مٹی کا تیل 4 اور لائٹ ڈیزل ساڑھے 4 روپے لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین 15 دن کیلئے کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں