نورپورتھل : پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے زیر اہتمام پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن تحصیل نورپورتھل کے سالانہ کنونشن کا انعقاد

نورپورتھل (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے زیر اہتمام پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن تحصیل نورپورتھل کا سالانہ کنونشن مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے چیئرمین ملک صاحب خان نے کی جبکہ پی ای اے ضلع خوشاب کے صدر مہر محمد شکیل ،صوبائی باڈی کےممبر عتیق الرحمان اور پی ای اے تحصیل خوشاب کے صدر ملک اسد اللہ اعوان نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ کنونشن کی نظامت کے فرائض پی ای اے کے مقامی راہنما ملک حاجی نذیر احمد جسرہ نے سرانجام دیئے ۔کنونشن میں تحصیل بھر سے ایجوکیٹرز نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے راہنما عتیق الرحمان، ضلعی چیئرمین ملک صاحب خان ضلعی صدر محمد شکیل،چیرمین پی اے تحصیل نورپورتھل حافظ عبدالطیف، پی ای اے رہنما ملک مولا بخش اعوان، ڈاکٹر ملک محمد سلیم کھارا اور دیگر ٹیچرز راہنماوں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کی تعمیر و ترقی میں تعلیم کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہوتا ہے جبکہ شعبہ ء تعلیم کے فروغ کے لئے اساتذہ کرام کا کردار ایک مسلمہ حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن صوبہ بھر کے ایجوکیٹرزکی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم ہے جو اساتذہ کرام کے مسائل کے حل کے لیے قابل رشک کردار ادا کر رہی ہے۔ پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن کے راہنماؤں نے ریشنلائزیشن، پروموشن سمیت ٹیچرز کے دیگر مسائل پر تفصیلا “روشنی ڈالی اور ان کے حل کے لیے مشاورت بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ہم اساتذہ کرام کے حقوق کے تحفظ کے لیے حسب سابق مثالی کردار ادا کریں گے۔ ٹیچرز راہنماوں نے تحصیل سطح پر کامیاب کنونشن کے انعقاد پر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن تحصیل نور پور تھل کے راہنماؤں حافظ عبد اللطیف، ملک محمد اعظم چن، ملک غلام محمد کلو ،صابر حسین اور چیف آرگنائزر تحصیل کنونشن ملک صاحب خان کی مخلصانہ کوششوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں