نورپورتھل : گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر نورپورتھل میں ٹاٸیگر فورس کے نوجوانوں کو ریسکیو1122 تحصیل نورپورتھل کی طرف سے ٹریننگ دی گئ ۔

نورپورتھل (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر نورپورتھل میں ٹاٸیگر فورس کے نوجوانوں کو ریسکیو1122 تحصیل نورپورتھل کی طرف سے ٹریننگ دی گئ ۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرنورپورتھل ڈاکٹر مبارک علی رضا راجپوت نے خصوصی طورپر شرکت کی۔ اس ایونٹ کی صدارت ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر نورپورتھل ملک عبدالحمید جسرا نے کی جبکہ ٹریننگ کی نگرانی انچارج ریسکیو1122 تحصیل نورپورتھل ملک حافظ عصمت اللہ بوڑانہ نے کی۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 کے ایمبرجنسی میڈیکل ٹیکنیشین اختر عباس،ایل ٹی وی سمیع اللہ اعوان اورایل ٹی وی محمداشرف نے ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کو ٹریننگ دی۔ اس ایونٹ میں نورپورتھل پریس کلب کے فاونڈرز ایم نوردین ،راجہ نورالہی عاطف ،کپتان ٹائیگر فورس یوسی راہداری ملک محمداصغر وڈھل اور دیگریونین کونسلوں کے عہدیداران اور نوجوانوں نے بھرپورشرکت کی۔ ریسکیو 1122 کی ٹریننگ ورکشاپ کی نظامت کے فرائض سئنیر جرنلسٹ راجہ نورالہی عاطف نے سرانحام دئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں