نورپورتھل : تھل کے عوام کی بے لوث خدمت میرا مشن ہے ؛ملک محمد وارث کلو ممبر صوبائی اسمبلی

نورپورتھل (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد وارث کلو نے کہا ہے کہ تھل کے عوام کی بے لوث خدمت میرا مشن ہے ۔ اس عظیم مشن کے تحت عوامی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور کو شاں رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم پی اے پبلک سیکرٹریٹ نورپورتھل میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔معروف سیاسی وسماجی شخصیات ملک اعجاز حسین برہان،ایڈووکیت ملک محمد سلیم اعوان، ملک حاجی صفدرحسین اعوان، ملک حکیم محمد وارث پہوڑاور ملک احمد حیات کھارا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے میں نے علاقہ تھل کوپسماندگی کی دلدل سے نکالنے کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ اپنے پندرہ سالہ دور اقتدار میں اپنے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرواءے ہیں۔ جن کی تکمیل کی وجہ سے عوام کے معیار زندگی میں واضح تبدیلی آئی ہے ۔ملک محمد وارث کلو نے کہا کہ میں نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج نور پور تھل کی بہبود سمیت گورنمنٹ گرلز ڈگری کالجز رنگپور بگھور، نورپورتھل اور روڈہ تھل کے قیام کے علاوہ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر نورپورتھل کے اجراء سمیت دیگر متعدد تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کروائ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نورپورتھل تمام طبی مراکز میں میڈیکل سٹاف کی خالی اسامیاں پر کروانےسمیت ادویات کی فراہمی یقینی بنائ اور پورے حلقہ میں سڑکوں کا جال بچھا دیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد وارث کلو نے کہا کہ تحصیل نورپورتھل کی ترقی کے لئے سوئی گیس کی فراہمی، تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن ،ہسپتالوں میں طبی عملہ کی تعیناتی ،سڑکوں کی دورویہ تعمیر سمیت انفراسٹریکچر کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہمارا یہ علاقہ تیزی سے شاہراہء ترقی پر گامزن ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ یہاں کی تعمیر و ترقی کے عمل میں تسلسل کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرنے میں ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں