نورپورتھل : پاکستان مسلم لیگ ن سرگودھا ڑویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر چودھری شاہ نواز رانجھا سینئیر نائب صدر حمیر حیات روکھڑی جنرل سکریٹری ملک محمد وارث کلو اور دیگر عہدیداروں کا دورہ خوشاب

نورپورتھل (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) پاکستان مسلم لیگ ن سرگودھا ڑویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر چودھری شاہ نواز رانجھا سینئیر نائب صدر حمیر حیات روکھڑی جنرل سکریٹری ملک محمد وارث کلو اور دیگر عہدیدار 19 اگست کوخوشاب کا دورہ کریں گے اور شام چھ بجے مسلم لیگ ن کے ضلعی آفس میں صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب سنیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کی زیر صدارت ھونے والے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کریں گے اجلاس میں ڈویژنل نائب صدر ملک خالد بندیال سینئیر نائب صدور ضلع خوشاب ملک عمران بشیر اعوان ملک محمد آصف بھا اور جنرل سکریٹری کرم الہی بندیال سابق ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان اور سابق وفاقی سکریٹری حکومت پاکستان ملک طاہر سرفراز اعوان بھی شریک ھوں گے. مسلم لیگ ھاوس میں اس سلسلہ میں انتظامات شروع کر دئیے گئے ھیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں