نورپورتھل : وسیب میڈیا گروپ نورپورتھل کے زیراہتمام دوسرا سالانہ جشن آزادی کبڈی میچ کا انعقاد

نورپورتھل (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف )تھل وسیب میڈیا گروپ نورپورتھل کے زیراہتمام دوسرا سالانہ جشن آزادی کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد وارث کلو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پنڈال میں آمد پر ڈھول کی تھاپ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے مہمان خصوصی ایم پی اے ملک محمد وارث کلو کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کے ساتھ کھلاڑیوں کا تعارف کروایا گیا۔ کبڈی میچ میں ضلع خوشاب اور ضلع جھنگ کی نامور ٹیموں نے حصہ لیا اور اپنے داؤ پیچ سے شائقین کبڈی کو خوب محظوظ کیا ۔شائقین نے خوشاب کبڈی ٹیم کے کپتان شہباز خان میر اور جھنگ کبڈی ٹیم کے کپتان ملک نواب اتراء اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں کے کھیل کو بے حد سراہا اور انہیں خوب داد دی ۔یہ میچ بھرپور مقابلہ کے بعد خوشاب کبڈی ٹیم نے واضح برتری سے جیت لیا اور ٹیم کے کپتان شہباز خان میر، ٹیم کوچ گل خان پٹھان اور چیف آرگنائزر میچ حافظ نادر خان اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے اس موقع پر جیت کا جشن منایا۔ اس موقع پرتقریب کی رونق کو دوبالا کرنے کے لیے مہمان خصوصی ایم پی اے ملک محمد وارث کلو کے علاوہ معروف سماجی شخصیات ملک چاچا عبدالغفور آصف بوڑانہ، ڈاکٹر محمد سیف اللہ بھٹی ،ملک اعجاز حسین برہان ، راجہ حاجی غلام شبیر ،شیخ حاجی گلزار حسین، راجہ محمد جاوید اور سابق کونسلر حکیم ملک محمد وارث پہوڑ نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔مہمان خصوصی ایم پی اے ملک محمد وارث کلو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے تھل وسیب میڈیا گروپ نورپورتھل کے راجہ محمد رضوان ،ملک محمد رمضان چھینہ اور احسان احمد بلوچ کے بہترین انتظامات کو زبردست سراہا اورصحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اس گروپ کی کوششوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں