نورپورتھل : جشن آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا میونسپل کمیٹی نورپورتھل کے لان میں انعقاد

نورپورتھل (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) وطن عزیز کے دیگر علاقوں کی طرح تحصیل نور پور تھل میں بھی یوم آزادی پورے ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے شہر شہراور قریہ قریہ جشن آزادی ریلیوں اور پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جشن آزادی منانے کے لیے سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ جشن آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب میونسپل کمیٹی نورپورتھل کے لان میں منعقد کی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل ڈاکٹر مبارک علی رضا راجپوت، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نور پور تھل فیض حسن ملک، چیف آفیسر ناصر حسین کنول، ایس ایچ او تھانہ نورپورتھل عبدالغفار خان، پی ٹی آئی رہنما ایڈووکیٹ ملک شفقت حسین گجر اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مبارک علی رضا راجپوت نے پرچم کشائی کی۔ پرچم کشائی کی دوسری تقریب ڈپٹی ڈی ای او آفس نورپورتھل میں منعقد کی گئی اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیض حسن ملک نے پرچم کشائی کی ۔اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز ملک عامر محمود اولکھ، ملک امتیاز نسیم، رانا مظہر حسین اور اساتذہ کرام کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ یوم آزادی کے حوالے سے تحریک لبیک پاکستان نورپورتھل کے زیراہتمام ریلی بھی نکالی گئی جس کی قیادت تحریک لبیک پاکستان سرگودھا ڈویژن کے ناظم علامہ شیر محمد سیالوی نے کی ۔ریلی سے علامہ ارشد نوید حیدری، پروفیسر شیخ عبد اللطیف، علامہ حبیب الرحمن سلطانی، مولانا محمد شفیق نظامی اور حافظ نصیر احمد نے خطاب کیا اور قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں