نورپورتھل : صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے کھیلوں کا فروغ اشد ضروری ہے؛ملک شاکر بشیر اعوان

نورپورتھل (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) سابق ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے کھیلوں کا فروغ اشد ضروری ہے ۔وہ اکیرانوالا تھل میں منعقدہ کرکٹ میچ میں بطور مہمان خصوصی اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مختلف کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اس سے وہ منفی سرگرمیوں سے بچے رہیں گے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بھی بڑی مدد ملے گی۔ انہوں نے شاندار کرکٹ میچ کے انعقاد پرکرکٹ میچ انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ قبل ازیں پنڈال میں پہنچنے پر معروف سماجی و سیاسی شخصیات سابق چیئرمین لیاقت علی خان پٹھان، ملک حاجی فیروز حسین پڑھیار، ملک ضمیر خان جتوئی اور دیگر سوشل ورکر نے مہمان خصوصی سابق ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان اور ان کے پبلک فورم کے انچارج ملک محمداشرف اعوان کا پرتپاک استقبال کیا اور مہمان خصوصی ملک شاکربشیر اعوان کا کھیلاڑیوں سے تعارف بھی کروایاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں