نورپورتھل : وزیراعظم پاکستان عمران خان کےگرین اینڈ کلین پاکستان پروگرام کےتحت سوشل ویلفیئر کمپلیکس نور پور تھل میں بھی شجرکاری مہم کا آغاز

نورپورتھل (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) وزیراعظم پاکستان عمران خان کےگرین اینڈ کلین پاکستان کے پروگرام کےتحت سوشل ویلفیئر کمپلیکس نور پور تھل میں بھی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس مہم کاافتتاح سوشل ویلفئیر آفیسر تحصیل نور پور تھل ثمینہ راجہ ، تحصیل دار نور پور تھل ملک شاہداقبال اور فارسٹ آفیسر توسیع تحصیل نور پور تھل ملک غلام عباس میکن نے سوشل ویلفئیر کمپلیکس نورپورتھل میں پودا لگا کر کیا ۔اس موقع پر آفیسرز نے میں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کےپروگرام کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت تمام سرکاری محکمے بھرپور طریقے سے سرکاری شجرکاری مہم میں حصہ لے رہے ہیں اور اس کی کامیابی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ثمینہ راجہ، ملک شاہداقبال اور ملک غلام عباس میکن نے سماجی حلقوں پر بھی زور دیا کہ وہ اس قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ہمارا پیارا ملک سرسبز و شاداب نظر آءے اور ہر سو ہریالی اور شادابی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں بھی مدد مل سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم مسرت جبیں اوراسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل ڈاکٹرمبارک علی رضا راجپوت کی زیر نگرانی شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں