اسلام آباد : اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدرپاکستان پہنچ گئے

پاکستان کے دورے میں وزیراعظم عمران خان اورشاہ محمود قریشی سے ملاقات ہو گی، وولکن بوزکر ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد (اسپیشل رپورٹر) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

اسلام اباد ہوائی اڈے پر سینئر حکام نے وولکن بوزکر کا استقبال کیا۔ وہ  دورے کے دوران  وزیراعظم عمران خان اورشاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہےکہ یو این جی اے کے صدر منتخب ہونے کے ناطے میں متعدد ممالک کا دورہ کرتا رہتا ہوں، اس سلسلے میں آج اتوار کو  بطور منتخب صدر یواین 75واں جنرل اسمبلی پاکستان کا دورہ کروں گا۔وولکن بوزکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دورے میں وزیراعظم عمران خان اورشاہ محمود قریشی سے ملاقات ہو گی، جس میں 75ویں جنرل اسمبلی ایجنڈے کے مسائل اورترجیحات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں