نور پور تھل : پہلے پورٹیبل سولر پاور اریگیشن سسٹم کا افتتاح

نورپورتھل (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اسلام آباد کی جانب سے تحصیل نورپورتھل کے قصبہ پیلووینس میں ڈاکٹر ملک عبدالواحد جسرہ کے زرعی فارم پر پہلے پورٹیبل سولر پاور اریگیشن سسٹم کا افتتاح کردیا گیا_ پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل اسلام آبا شعبہ دالوں کے پراجیکٹ ڈاٸریکٹر ڈاکٹر محمد منصور نے افتتاح کیا ۔نیشنل زرعی ریسرچ سنٹر اسلام آباد شعبہ چارہ جات کے پروگرام انچارج ذوالفقارعلی گورمانی،پاکستان ایگرکلچر ریسرچ سنٹر اسلام آباد کے شعبہ پروکیورمنٹ کے عنصر محمود بٹ۔،اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر زراعت توسیع تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر محمدسبطین زراعت آفیسرزشمشادخان محمدیاسر اقبال،نمائندہ جنگ /جیو ایم نوردین ،نمائندہ ڈیلی دی نیشن راجہ نورالہی عاطف اور کسان تنظیموں کے راہنماء بھی اس موقع پرموجود تھے ۔ پراجیکٹ ڈائریکٹرڈاکٹر محمد منصور نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوءے کہاکہ وطن عزیز پاکستان میں دالوں کی پیداوار میں اضافہ کے لٸے علاقہ تھل کے کسانوں کو سولر سسٹم ،زرعی آلات، چنے ،لوبیا ،مسور وغیرہ کے اعلٰی کوالٹی کے بیجوں میں 50 فی صد سبسڈی دی جاٸے گی ۔ واضح رہے کہ تحصیل نورپورتھل میں تین سولر سسٹم ڈاکٹر ملک عبداواحد جسرا،ملک صابرحسین جسر اپیلو وینس جبکہ ملک صفدرحیات اعوان ڈھمک پہنچ چکے ہیں ۔پورٹیبل سولر سسٹم کی کل قیمت 11 لاکھ ہے کسان کو ساڑھے پانچ لاکھ دینے ہونگے اور صرف بورکروانا ہوگا باقی کی سبسڈی حکومت کی طرف سے دی جاءے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں