اسلام آباد : چئیر مین نیب کا جعلی جسٹس مشیر پکڑا گیا

جعلی مشیر چئیر مین نیب جسٹس شہزاد قمر
ملزم کے زیر استعمال مرسڈیز گاڑی

اسلام آباد ( اسپیشل رپورٹر ) آج تھانہ مارگلہ نے قومی احتساب بیورو اور اسکے چئیر مین کو بدنام کرنے کی ایک سازش اس وقت ناکام بنائی جب ایک شخص اپنے اپ کو جسٹس شہزاد قمر مشیر چئیر مین نیب کہلوانے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا جو کبھی موبائل فون اور کبھی سرکاری نمبر سے فون کرکے مختلف بزنس مینوں سے صفا گولڈ مال کے مالک کی اسلام آباد میں رجسٹر مرسڈیز گاڑی نمبری۔AAF/ 777 میں اپنے جعلی سٹاف افسر کے ساتھ پہنچا تھا ، پولیس کی پوچھ کچھ میں وہ معافی مانگنے لگا اور اپنے اپ کو امریکہ کا جسٹس ظاہر کرنے لگا موصوف نے پولیس کے سامنے ملک ریاض حسین اور شاہد قریشی سے بھی کچھ وصولی کرنے کا اقرار کیا ھے ، مبینہ طور پر یہ شخص گینگ کی صورت میں ایک مدت سے کئی شہروں میں اور بیرون ملک وارداتیں کر رھا تھا مگر آج رنگے ھاتھوں پکڑا گیا، ممکن اسے کسی بڑے مافیہ کی بھی سرپرستی حاصل ھو جسکا مقصد نیب اور اسکے چئیر مین کو بد نام کرنا ھو پولیس نے مرسڈیز گاڑی قبضہ میں لیکر ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں