اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ، 675 کیسز جبکہ 15 اموات

ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 136 ہوگئی فوٹوفائل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں کورونا وائرس کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹوں میں کورونا کے 675 کیسز ریکارڈ ہوئے جب کہ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 136 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 15 اموات ریکارڈ ہوئیں۔ ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 14 ہوگئی۔کورونا کے 2 لاکھ 54 ہزار 286 مریض صحتیاب ہوگئے جب کہ ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہوکر 20 ہزار 836 رہ گئی۔  ملک میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 11 ہزار 915 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک میں اب تک 20 لاکھ 44 ہزار کے قریب ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کر گئی، پنجاب میں 93 ہزار 571 مجموعی کیسز ریکارڈ، خیبر پختونخواہ میں 34 ہزار 324، بلوچستان میں 11 ہزار 780 کیسز ریکارڈ، اسلام آباد میں 15 ہزار 122، گلگت میں 2 ہزار 218 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 105 کیسز ریکارڈ ہوئے جب کہ ملک بھر میں کورونا کے 165 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں