اسلام آباد : پاکستان کو جی 20 ممالک سے قرضوں کی ادائیگی میں مزید ریلیف کا امکان

اسلام آباد ( اسپیشل رپورٹر ) پاکستان کو جی 20 ممالک سے قرضوں کی ادائیگی میں مزید ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے وزارت اقتصادی امور ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک،آئی ایم ایف اس ہفتےجی20 ممالک کو دسمبر تک قرض وصولی کےالتواءکی اپیل کریں گے اور اسی تناظر میں وزارت اقتصادی امور نے پاکستان کاقرضہ مؤخرکرنے سے متعلق سفارشات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جی20 ممالک سے پاکستان کو تقریباً 90 کروڑ ڈالر کا ریلیف ملنے کا امکان ہے جو کہ جولائی سے دسمبر 2021 تک متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق جی20 ممالک کورونا سے نمٹنے کے لیےکم آمدن والے اور ترقی پذیر ممالک کے قرضے مؤخر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جی20 ممالک عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے کہنے پرپہلےبھی قرض وصولی مؤخرکرچکےہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں