نورپورتھل : آج یوم استحصال کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے

نورپورتھل : ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس سے نکالی گئی کشمیر استحصال ریلی. فوٹو : راجہ نور الہی عاطف

(نورپورتھل (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف
وطن عزیز کے دیگر علاقوں کی طرح نورپورتھل شہر میں یوم استحصال کشمیر بھرپورطریوے سےمنایا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں سیمینارز کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ اس حوالے سے ایک ریلی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر آفس نورپورتھل سے نکالی گئی جس کی قیادت اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ز ملک عامر محمود اولکھ، سید نذیر حسین شاہ بخاری اور رانا مظہر حسین نے کی۔ ریلی میں اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاءے ریلی نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے۔ شرکائے ریلی نے کشمیریوں کے حق میں زبردست نعرے بازی بھی کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سید نذیر حسین شاہ بخاری نے کہا کہ انشاءاللہ کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور بہت جلد ان کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر جو ظلم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے ان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکی وبربریت دنیابھر کی انسانی حقوق کی دعویدار تنظیموں کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔سید نذیر حسین شاہ نے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کا حق دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا بھارت کے کالے قوانین کی مذمت کر رہی ہے۔ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو ہرگز دبایا نہیں جا سکتا۔۔ اس موقع پر کشمیریوں کی آزادی ،عالم اسلام اور وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی گئی ۔

نورپورتھل : پروفیسر عبدالغفور ملک پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج نورپورتھل کی قیادت ریلی. فوٹو :راجہ نور الہی عاطف

گورنمنٹ ڈگری کالج نورپورتھل میں بھی یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے پرنسپل پروفیسر عبدالغفور ملک کی زیرقیادت ریلی کاانعقاد کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں