گجرات : جعلی انسپیکٹر اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ، مقدمہ درج، تحقیقات شروع

گجرات (رپورٹ : عمران بھٹی+ کرائم رپورٹر ) جعلی انسپیکٹر اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سول لائن نے سروس فیکٹری کے قریب ایک مشتبہ شخص کو روک کر اس کے بارے پوچھا تو اس نے اپنا نام عدنان انسپیکٹر بتایا اور کہنے لگا کہ وہ خفیہ ڈیوٹی کر رہا ہے، جس کے بارے مزید جانچ دفتر سے کی تو انھوں نے بتایا کہ نا تو کوئی عدنان نامی انسپیکٹر خفیہ ڈیوٹی پر ہے اور نہ ہی کوئی عدنان انسپیکٹر ہے، جب اس کی جامعہ تلاشی لی گئی تو اس کے شناختی کارڈ سے معلوم ہوا کہ اس کا اصل نام اعجاز رسول ولد غلام رسول سکنہ گوجرانوالہ ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں