گجرات : پولیس نے کیبل نیٹ ورک کیلئے بجلی چور پر مقدمہ درج ، تحقیقات شروع

گجرات ( رپورٹ : حمزہ مشتاق ) گجرات پولیس نے بجلی چور پر مقدمہ درج کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او پاور ہاؤس گجرات ملک عبدالرحمن ولد سرفراز احمد نے پولیس تھانہ سول لائن گجرات کو درخواست دی کہ ہمارا میٹر ریڈر محلہ فیض آباد میں اپنے کام میں مصروف تھا کہ وہاں پر ایک عدد بوسٹر کو واپڈا کی مین تار سے ڈائریکٹ سپلائی دی ہوئی تھی، جو کہ غیر قانونی ہے، بوسٹر کے ذریعے لوگوں کے گھروں میں کیبل نیٹ ورک چلتا ہے، جس پر پولیس نے محمد فاروق حیدر ولد محمد عظیم حیدر کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں