گجرات : تھانہ دولت نگر کے علاقہ میں دَم کروانے جانے والوں کے ساتھ راہزنی، ڈاکو لاکھوں کے زیورات اور نقدی وغیرہ لے اڑے

گجرات(عمران بھٹی سے)تھانہ دولت نگر کے علاقہ میں دَم کروانے جانے والوں کے ساتھ راہزنی، ڈاکو لاکھوں کے زیورات اور نقدی وغیرہ لے اڑے، تفصیلات کے مطابق محلہ کشمیر نگر جلالپورجٹاں کا رہائشی ناصر محمود ولد راجہ فقیر محمد اپنی کار نمبری LEC /419 پر سوار ہو کر اپنے گاؤں سے موضع کھیپڑانوالہ دَم کروانے جارہا تھا کہ جب وہ موضع مراڑ پور کے قریب پہنچا تو موٹرسائیکل سوار 3 نامعلوم مسلح افراد نے اسے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر گاڑی میں سوار مسمات شہناز بی بی، سدرا بی بی ،حنا بی بی اور چھوٹی بچی عائشہ سے لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات اور ناصر محمود سے نقدی اور موبائل فونز چھین لیے اور گاڑی کی چابی بھی لے کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں