اسلام آباد : پاکستان میں یکم رمضان 14 اپریل بروز بدھ کو، روزے 30 اور عید الفطر 14 مئی2021ء جمعہ کو ہو گی

اسلام آباد ( اسپیشل رپورٹر ) پاکستان میں یکم رمضان 14 اپریل بروز بدھ کو، روزے 30 اور عید الفطر 14 مئی2021ء جمعہ کو ہو گی۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 13 اپریل 2021ء منگل (پاکستان میں 29 شعبان) کو رویت عامہ ہو گی یعنی چاند نمایاں نظر آئے گااور اس طر ح پہلا روزہ 14 اپریل بدھ کو ہو گا۔12 مئی بروز بدھ یعنی 29 رمضان کو پاکستان میں چاند نظر آنے کاکوئی امکان نہیں، اس طرح روزے 30 ہوں گے اور عید الفطر 14 مئی 2021ء جمعہ کو ہو گی۔ سعودی ام القریٰ کیلنڈر کے مطابق سعودیہ میں یکم رمضان ایک دن پہلے یعنی 13 اپریل منگل کو ہو گی اور عید الفطر بھی 30 روزے پورے کر کے پاکستان سے ایک دن پہلے یعنی 13 مئی 2021ء جمعرات کو ہو گی ۔ پوپلزئی صاحب چونکہ رمضان و عیدالفطر میں سعودیہ کو فالو کرتے ہیں اس لیے اس سال بھی ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ و عید تقریباً ناممکن ہی ہے ۔ جس ایشو کو بنیاد بنا کر مفتی منیب الرحمن صاحب کو عہدے سے ہٹایا گیا تھا وہ مسئلہ حکومت اب بھی حل نہیں کر پائے گی اور ملک میں بدستور دو رمضان اوردو عیدیں دیکھنے کو ملیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں