گجرات : گجرات بار حملہ ؛ 17 سال گزرجانے کے باوجود وکلاء متحد ؛ آج علامتی ہڑتال ؛ حملہ کیس تاحال سیشن کورٹ گجرات میں زیر التواء

گجرات (رپورٹ:عمران محمود بھٹی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات مؤرخہ 01 اپریل 2021ء بروز جمعرات اپنی ہفتہ وار ہڑتال کی، پہلے کی طرح کسی بھی وکیل نے عدالتوں میں پیش نہ ہو کر عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا اور ارباب اختیار کو یاد دلانے کی کوشش کی کہ جن ملزمان نے 28 جون 2004 گجرات بار کے اجلاس کے دوران بار پر حملہ کر کے جو شب خون مارا تھا، اس کے خلاف 17 سال گزر جائے کے بعد بھی گجرات بار کے غیور وکلاء آج بھی متحد ہیں، اس سلسلہ میں گجرات بار کی جاری تحریک کو دنیا بھر میں رشک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، یاد رہے کہ گجرات بار پر حملہ کیس تاحال سیشن کورٹ گجرات میں زیر التواء ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں