چیچہ وطنی : گاڑی چوری کی وردات بہادر عوام نے ناکام بنادی ؛ 15 پر کال سے پولیس فوری متحرک ؛ گروہ کا 1 چور گاڑی سمیت گرفتار

چیچہ وطنی ( نمائندہ خصوصی) گاڑی چوری کی وردات بہادر عوام نے ناکام بنادی ؛ 15 پر کال سے پولیس فوری متحرک ؛ گروہ کا 1 چور گاڑی سمیت گرفتار ، تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی تھانہ صدر کے علاقے سنہری ریسٹورنٹ سے گاڑی چوری کر کے چور جناح ٹائون فیز 2 میں داخل ہو گئے۔فوراً پتہ چلنے پر لوگوں نے گاڑی کا پیچھا کیا ۔جناح ٹائون میں ہی گھیرے میں لے لیا گیا۔چور گاڑی چھوڑ کر بھاگ گئے لوگوں نے چوروں کا پیچھا کرتے ہوئے ایک چور کو پکڑ لیا۔جبکہ 15پر اطلاع کر کے چور کو انکی گاڑی سمیت پولیس تھانہ صدر کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس نے چوروں کی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا۔گاڑی کے اندر سے نمبر پلیٹ اور کاغذات بھی برآمد ہوئے۔ذرائع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں