پشاور : عدالت نے توہین رسالت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے ملزم کے قاتل خالد کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

عدالت نے ملزم کو پہلے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا

پشاور (اسپیشل رپورٹر) عدالت نے توہین رسالت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ملزم کو قتل کرنے والا خالد 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پشاور میں توہین رسالت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ملزم کو کمرہ عدالت میں قتل کرنے والا ملزم فیصل عرف خالد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیے جانے کے بعد پہلی بار انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوا،عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے ملزم کو پہلے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا جب کہ عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع دی تھی۔واضح رہے ملزم خالد نے چند روز قبل کمرہ عدالت میں طاہر نسیم نامی شخص کو قتل کیا تھا، مقتول طاہرنسیم کو توہین رسالت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیس میں پیش کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں