گجرات : پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن ، کروڑوں کی منشیات برآمد

گجرات ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن ، کروڑوں کی منشیات برآمد ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی ہدایت پر پولیس تھانہ صدر گجرات نے بدنام زمانہ منشیات فروش امجد پرویز ولد صوبے خان سکنہ مانو چک کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 2200 گرام ہیرؤن، 4800 گرام افیون اور 4800 گرام چرس برآمد کر لی ہے ، اسی طرح ایک منشیات فروش شہباز احمد ولد ریاض احمد سکنہ منڈی بہاؤالدین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 400 کپی شراب برآمد کر لی ہے ، جبکہ نوید ارشد ولد محمد ارشد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے بھی 400 کپی شراب برآمد کر لی ہے ، پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں