رائیونڈ : رائیونڈ پولیس کی زیر نگرانی شادی والے گھر میں ڈکیتی!شہری کا الزام

رائیونڈ ( رپورٹ : قربان علی ڈھلوں) پولیس کی زیر نگرانی شادی والے گھر میں ڈکیتی شہری نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقہ کوٹ بحال سنگھ میں عمر دراز نامی شخص کے گھر شادی کی تقریب رسم حنا جاری تھی کے اچانک دوکس نامعلوم افراد چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر کے اندر داخل ہوئے جہاں پر خواتین رسم حنا کی رسومات کر رہی تھیں اور اسلحہ کی نوک پر خواتین کو یرغمال بنا کر ہزاروں روپے نقدی لوٹ لیے اور خواتین سے بدتمیزی کی اور جب گھر کے مردوں نے مہمانوں سمیت ان دو افراد کو قابو کیا اور گھر سے باہر لائے تو باہر پہلے سے ہی پولیس موجود تھی پولیس کو جب تمام واقعہ بتایا تو پولیس نے گھر والوں کو ہی زبردستی اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھایا اور تھانہ سٹی رائیونڈ میں لے گئے اور وہاں جاکر ڈاکوؤں کو چھوڑ دیا اور گھر والوں کو معاملہ رفع دفع کرنے کے لئے دباؤ ڈالا لیکن جب عمر دراز نامی شہری نے ان کی بات نہیں مانی تو رائیونڈ پولیس کے احتشام نامی پولیس آفیسر نے عمر دراز اور اس کے بیٹے محمد اشفاق کے خلاف ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا اور شادی والے گھر میں صف ماتم بچھا دیا میڈیا سے مزید بات کرتے ہوئے عمر دراز کا کہنا تھا کہ ہم شریف لوگ ہیں اور ہمارا پورا محلہ اس بات کی گواہی دے گا کہ ہم نے ڈی جے ساؤنڈ سسٹم نہیں لگایا ہوا تھا بلکہ سادہ انداز میں اپنے بچے کی شادی کی رسومات ادا کر رہے تھے رائیونڈ پولیس کے احتشام نامی پولیس آفیسر نے ایک تو ہمارے گھر ڈکیتی کی واردات کروائی دوسرا ہمارے ہی خلاف جھوٹا مقدمہ درج کر دیا عمر دراز نے انصاف حاصل کرنے کے لیے پولیس کے اعلیٰ حکام کو احتشام نامی پولیس آفیسر کے خلاف درخواستیں جمع کروا دی ہیں لیکن ابھی تک اس کی کہیں پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی عمر دراز کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سے مطالبہ ہے اس واقعہ کا نوٹس لے کر فوری طور پر مجھے انصاف دلوایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں