ساہیوال : تھانہ کسووال کی اہم کاروائی ؛ مشہور زمانہ گینگ شاہد عرف شاہدی و دیگر گرفتار ؛ نقدی اور مال مسروقہ برآمد ؛ مقدمات درج

ساہیوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد کاشف اسلم کی ہدایت پراے ایس پی / ایس ڈی پی او سلمان ظفر سرکل چیچہ وطنی کی زیر نگرانی ایس ایچ او کسووال انسپکٹرچوہدری اللہ دتہ اور اس کی ٹیم رانا عابد حسین اے ایس آئی نے بزریعہ آئی ٹی برانچ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرکے گینگ شاہد عرف شاہدی وغیرہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے چیھنی گئی کار الٹس ماڈل 2020 مالیتی 3700000روپے،موٹرسائیکل 125 ماڈل 2016 مالیتی 85000روپے،نقدی رقم 20000 روپے، پسٹل 30 بور 5 عدداور 15 ضرب گولیاں برآمد کیے جن کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے جوڈیشل بھجوا دیا گیا ۔.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں