گجرات : پولیس کی جانب سے یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے منایا گیا،پولیس لائن میں شاندار پریڈ کا مظاہرہ ؛ یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر اور فاتحہ خوانی کا اہتمام

گجرات ( حمزہ مشتاق سے )پولیس کی جانب سے یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے منایا گیا،پولیس لائن میں شاندار پریڈ کا مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس نے یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے منایا۔گجرات پولیس کے چاک چوبند دستوں نے شاندار پریڈ کا مظاہر ہ کیا۔ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے ڈی سی گجرات سیف انور جپہ اور ایس پی انویسٹی گیشن عمران رزاق کے ہمراہ یاد گار شہداء پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ یوم پاکستان کے حوالے سے ڈی پی او گجرات نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ میں پوری پاکستانی قوم کا مبارکباد پیش کرتا ہوں۔23مارچ کا دن ہماری قومی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔اس روز ہمارے بزرگوں نے تاریخی قرارداد لاہور منظور کی جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک واضح اور عظیم مقصد کے لئے متحد کر دیا۔ میں اس موقع پر گجرات پولیس کی جانب سے پاکستان کی آزادی اور بقاء کے لئے اپنی جانوں کا نذارانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے کل کے لئے اپنا آج قربان کیا۔آئیے آج ہم ایک بار پھر اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو عظیم تر ملک بنائیں۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں پاکستان کی خلوص نیت سے خدمت کرنے کا جذبہ عطا کرے اور پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ رکھتے ہوئے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے ۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں