گجرات : ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی یوم پاکستان باوقار طریقے سے منایا گیا

گجرات ( رپورٹ : سجیل احمد حمزہ ) ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی یوم پاکستان پر وقار طریقے سے منایا گیا،پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈی سی کمپلیکس میں منعقد ہوئی جہاں مہمانان خصوصی ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ،ڈی پی او عمر سلامت،ایم پی اے میاں اختر حیات نے پرچم کشائی کی،پولیس کے چاق چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی اور پولیس بینڈ نے خوبصورتی سے قومی ترانے کی دُھن بجائی، اے ڈی سی جی انصر حیات، اے سی سلمان ظفر، پی ایس او محمد دانش مرزا،سی ای او ایجوکیشن چوہدری اورنگزیب، ڈی او سول ڈیفنس محمد اشفاق، صدر پریس کلب عبدالستار مرزا، رانا شہزاد احمد،راجہ تیمور طارق، خادم علی خادم سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں