گجرات : گجرات بار کرونا کی وجہ سے عدالتوں میں صرف ضمانتوں اور ارجنٹ نوعیت کے کیسز میں پیش ہوں گے ؛ چودھری عرفان بشیر کنگ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات

گجرات ( رپورٹ :عمران بھٹی ) گجرات بار کرونا کی وجہ سے عدالتوں میں صرف ضمانتوں اور ارجنٹ نوعیت کے کیسز میں پیش ہوں گے،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات کے جنرل سکریٹری چودھری عرفان بشیر کنگ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 15مارچ 2021 سے گجرات بار کے وکلاء کرونا سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر صرف ضمانت کی درخواستوں اور بہت ضروری معاملہ میں عدالتوں میں پیش ہوں اور وکلاء ماسک و سینٹائزر کا استعمال اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں، انھوں نے وکلاء کو دعائیں دیتے ہوئے کہا ہے کہ الله پاک وکلاء اور ان کی فیملیز کو اس موذی مرض سے دور رکھے۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں