گجرات : تھانہ دولت نگر کی حدود میں ایک نومولود بچے کی نعش برآمد

گجرات ( رپورٹ : حمزہ مشتاق ) تھانہ دولت نگر کی حدود میں ایک نومولود بچے کی نعش برآمد ، جس کو نامعلوم افراد اپنا جرم چھپانے کے لئے موضع عالم گڑھ کے نزدیک پھینک کر فرار ہو گئے، پولیس تھانہ دولت نگر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے لی ہے، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ نومولود بچے کو قتل کر کے پھینک دیا گیا یا وہ ٹھنڈ لگنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا، اس ضمن میں پولیس تحقیقات کررہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں