گجرات : ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن, 10 دوکانیں سیل

گجرات( رپورٹ : عمران بھٹی ) ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن, 10 دوکانیں سیل ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گجرات سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ کرونا سے بچاؤ کے لئے لگائے جانے والے لاک ڈاون کو ہر ممکن حد تک کامیاب کروایا جائے گا، تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو سکے، اس سلسلہ میں آج لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والی10 دوکانیں سیل کر دی گئیں، یہ کاروائی بھمبر روڈ گجرات کے علاقہ میں کی گئی، انھوں نے کہا کہ جمعہ تا اتوار کاروباری مراکز مکمل بند رہیں گے. روزانہ شام 6 بجے تک کاروباری مراکز بند کرنے کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں