ویلنگٹن : گلین میکسویل کے چھکے سے ٹوٹی ہوئی کرسی 2 ہزار ڈالر میں نیلام

ویلنگٹن ( انٹرنیشنل سپورٹس ڈیسک) کیوی کرکٹ پرستار نے ٹی 20 سیریز کے دوران گلین میکسویل کے چھکے سے ٹوٹنے والی کرسی نیلامی میں 2 ہزار ڈالر میں خرید لی۔ میکسویل نے کیویز کیخلاف تیسرے میچ میں 31 بالز پر 70رنز کی بھرپور اننگز کھیلی تھی جس میں 2 چھکے شامل رہے، کورونا کے سبب اسٹیڈیم میں شائقین موجود نہیں تھے۔ نیلامی کا یہ عمل گذشتہ شب ختم ہوگیا تھا جس میں مجموعی طور پر 99 آفرز سامنے آئیں، سب سے زیادہ قیمت 2 ہزار ڈالر رہی، میکسویل نے ٹوٹی ہوئی کرسی پر دستخط بھی کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں