گجرات : پولیس تھانہ سول لائن کی حدود سے 3 بھکاری گرفتار ، مقدمات درج

گجرات(رپورٹ : عمران بھٹی ) پولیس تھانہ سول لائن کی حدود سے 3 بھکاری گرفتار ، مقدمات درج ، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سول لائن گجرات نے بھمبر روڈ سے محمد فیاض ولد محمد اقبال، خضرعباس ولد جیون خان اور حق نواز ولد محمد اقبال ساکنائے احمد پورشرقی ضلع بہاولپور کو گرفتار کرلیا جو اونچی اونچی آواز میں راہگیروں سے بھیک مانگ رہے تھے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں