گجرات : حکومت پنجاب نے 24مارچ تک گجرات کے مخصوص علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

گجرات (رپورٹ : عمران بھٹی) حکومت پنجاب نے 24مارچ تک گجرات کے مخصوص علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ تفصیالت کے مطابق گجرات کے مخصوص علاقوں میں خطرناک حد تک کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا مرغزار کالونی۔ شادمان کالونی۔ محلہ ضیاء الاسلام۔ کوٹ مہرہ گاؤں ۔ ہنجرا گاؤں ۔گورنمٹ ہائی سکول نمبر 2 ریلوے روڈ۔ منگووال غربی ۔بغداد کالونی۔ ریلوے روڈ۔ مراڑیاں شریف۔ گورنمنٹ ورکنگ ویلفیر سکول۔ بھمبر روڈ۔ ڈھلو گاوں۔ گاؤں سہرالی کلاں کڑیانوالہ یوسی نندووالی۔ چوک مرتضی۔ کڑیانوالہ۔گورنمٹ ایلمنٹری سکول ٹھمکہ۔ مغل سٹریٹ ٹانڈہ روڑ۔ کمال بھنڈ۔ میں 24مارچ تک تمام کاروبار بند اور ہر طرح کے وہیکل کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ، ان علاقوں میں کسی کو آنے اور جانے کی اجازت نہ ہو گی۔ پولیس نے ان تمام علاقوں میں کنٹرول سنبھال کر عمل درآمد شروع کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں