ساہیوال : کبھی استعفوں کی دھمکی اور کبھی لانگ مارچ کا دعوی اپوزیشن کو خودسمجھ نہیں آرہی کہ وہ کیا کر یں۔پی ڈی ایم میں ایک نہیں درجن کے قر یب بیانیے ہیں۔ حکومت اور اتحادیوں میں کوئی تفریق نہیں سب ملکی ترقی وخوشحالی اور اداروں کی مضبوطی کیلئے ایک پیج پر ہیں ؛ چودھری سرور گورنر پنجاب

ساہیوال( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کبھی استعفوں کی دھمکی اور کبھی لانگ مارچ کا دعوی اپوزیشن کو خودسمجھ نہیں آرہی کہ وہ کیا کر یں۔پی ڈی ایم میں ایک نہیں درجن کے قر یب بیانیے ہیں۔ حکومت اور اتحادیوں میں کوئی تفریق نہیں سب ملکی ترقی وخوشحالی اور اداروں کی مضبوطی کیلئے ایک پیج پر ہیں۔ ہم ملک کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں۔ غر یبوں کیلئے ”کوئی بھوکا نہ سوئے“پروگرام حکومت کی غریب دوستی کی عظیم مثال بنے گا ۔وہ کمیرمیں سرور فاؤنڈیشن اور المصطفیٰ ٹرسٹ کے تعاون سے آنکھوں کے چیک اپ اور آپر یشن کے فری کیمپ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقعہ پر سرور فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن بیگم پروین سرور اور دیگر بھی موجود تھے۔گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پی ڈی ایم جب سے قائم ہوئی ہے اس میں شامل اپوزیشن جماعتوں کی قیادت نے جتنے دعوے اور اعلانات کیے ہیں وہ کبھی پورے نہیں ہوئے یہ لوگ حکومت کودھمکیاں دے کر سمجھتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان اور تحر یک انصاف کی حکومت ان سے خوفزدہ ہوجائے گی تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپوزیشن کے تمام عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کر نے کیلئے تیار ہے اور انہیں ہر سیاسی میدان میں شکست دیں گے۔چوہدری محمدسرور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی حکومت اور اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار ہیں ان کے تمام سینیٹرز کے ساتھ بہتر ین تعلقات ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اپنے سیاسی مقاصد کیلئے سینیٹ الیکشن کے موقعہ پر بھی قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا یہ رویہ پوری قوم دیکھ رہی ہے۔ایک اورسوال کے جواب میں گور نر پنجاب نے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے ذریعے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ہم ایسے علاقوں کو پہلے ترجیح دیں گے جہاں اکثریت گندہ پانی پینے کی وجہ سے ہیپاٹائٹس سمیت خطر ناک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں میں کسی قسم کی تفر یق نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سرور فاؤنڈیشن عوام کو پینے کا صاف پانی مفت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ غریب عوام کو ہیپاٹائیٹس سمیت دیگر بیماریوں سے بچانے کے لئے فری میڈیکل کیمپ لگا رہی ہے اور ان تمام امور کی نگرانی سرور فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن بیگم پروین سرور خود کررہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہم مزید آئی کیمپ اور دیگر بیماریوں کے حوالے سے فری کیمپ لگائیں گے۔ بعدازں ساہیوال میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ملک فیصل جلال ڈھکو کی بھابی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔اس موقعہ پر سابق ضلع کونسل چیئر مین ساہیوال ملک محمد یار ڈھکو،سابق ایم پی اے رانا آفتاب احمد اور گور نر پنجاب کے پو لٹیکل سیکرٹری میاں کاشف اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں