گجرات : میونسپل کارپوریشن گجرات کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ؛ نورپورشرقی روڈ پر کئی روز سے گندا پانی جمع ؛ سینٹری ورکرز غائب

گجرات ( رپورٹ : سجیل احمد حمزہ ) میونسپل کارپوریشن گجرات کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ، نورپورشرقی روڈ پر کئی روز سے گندا پانی جمع ، سینٹری ورکرز غائب ۔ تفصیلا کے مطابق گجرات کے اہم علاقے نورپورشرقی روڈ پر گذشتہ کئی روز سے گندا پانی جمع ہونے کے باعث طلبہ و طالبات ، بچوں ، بزرگوں اور خواتین کے ساتھ نمازیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سینٹری ورکرز بھی غائب ہیں اہل علاقہ نے میونسپل کارپوریشن گجرات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میونسپل کارپوریشن گجرات کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے کہ عملہ ہونے اور تنخواہیں لینے کے باوجود غائب ہے اور سڑک سمیت صدیق اکبر چوک نورپور شرقی میں گندا پانی جمع ہوکر بیماریاں اور تعفن پھیلانے کا سبب بن رہا ہے ۔ اہلیان علاقہ نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات اور متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ جمع شدہ گندے پانی کی نکاسی کا فی الفور اور پائدار بندوبست کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں