کراچی : ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے 3 لاکھ ٹن گندم کا درآمدی آڈر دینے کا فیصلہ

کراچی ( کامرس رپورٹر ) ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے گندم کی مقامی ضرورت پورا کرنے کے لیے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا درآمدی آڈر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈیلی جستجو ڈاٹ کام اور جستجو نیوز ڈاٹ کام کے مطابق گندم کی مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا درآمدی آڈر دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے  ٹی سی پی کے چئیرمین ریاض میمن نے بتایا کہ ٹی سی پی کو گندم کی درآمدات کے لئے 7 پیشکشیں موصول ہوئیں تھیں، جن میں سے ٹی سی پی نے گندم کی سب سے کم قیمت میں فراہمی کی پیشکش جوکہ 332.44 ڈالر فی میٹرک ٹن ہے کی کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کو منظوری کےلیے بھیج دیا ہے۔ ریاض میمن کا کہنا تھا کہ ملک میں گندم روس سے درآمد کی جارہی ہے، اور 7 مارچ اور 8 مارچ کو 55،  55 ہزار ٹن گندم کے حامل دو بحری جہاز بھی پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ 10 مارچ تک ٹی سی پی کی جانب سے درآمد ہونے والی گندم کی مقدار 22 لاکھ میٹرک ٹن ہوجائے گی۔ ٹی سی پی رواں سال مجموعی طور پر 25 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں