لاہور : منال خان کی ’نوفلٹر‘ تصویرپرمداحوں کے دلچسپ تبصرے

 لاہور ( شوبز رپورٹر ) اداکارہ سائرہ فیروز کے بعد اب منال خان نے بھی ’نوفلٹر‘ تصویر شیئرکی جس پر مداحوں کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔ گزشتہ روزاداکارہ سائرہ فیروزپرمداحوں کی جانب سے ان کی اسکن کو لے کر تنقید کی گئی تھی، جس کے بعد اداکارہ نے مداحوں کو جواب دیتے ہوئے اپنی ایک تصویرشیئر کی جس میں وہ سادی تھیں اور انہوں نے نو فلٹر کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا تھا انہیں اپنی اسکن پسند ہے۔ اب اداکارہ منال خان نے بھی انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے ’نوفلٹر‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔ ساتھ ساتھ اداکارہ نے کہا کہ پمپلز، گرمی کا موسم، کام کا بوبھ اورڈائٹنگ کے ساتھ ساتھ اوربھی بہت کچھ ۔ ۔ ۔ اداکارہ کی اس تصویرپرمداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ ایک مداح نے کہا کہ وہ سادی بھی بہت خوبصورت لگ رہی ہیں جب کہ دوسرے مداح نے کہا کہ سارا کمال میک اپ کا ہی ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں