گجرات : دوست کو اغواء کرکے قتل کرنے والے 2 ملزمان کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے عمرقید اور 3،3 لاکھ روپے معاوضہ کی سزا سنا دی

گجرات (رپورٹ : عمران بھٹی ) دوست کو اغواء کرکے قتل کرنے والے 2 ملزمان کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے عمرقید اور 3،3 لاکھ روپے معاوضہ کی سزا سنا دی ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد الطاف نے تھانہ سول لائن میں درج مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے نوید عنایت اور بہادر علی سکنائے گڑھی احمد آباد گجرات کو عمر قیدد کی سزا سنا دی نیز ملزموں کو 3،3 لاکھ روپے ورثاء کو بھی ادا کرنا ہوگا ، معاوضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6،6 ماہ قید بھگنا ہوگی جبکہ دفعہ 365 کے تحت ملزموں کو 5،5 سال قید اور 25،25 ہزار روپے ہرجانہ کی سزا بھی سنائی ۔ مقدمہ میں فاضل جج نے علی آصف ، علی حسن اور اسد عباس کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ۔ یاد رہے کہ ملزموں پر الزام تھا کہ انہوں نے کمسن جرمنی نیشنیلٹی ہولڈر علی ساحل کو گھر سے بلاکر اغواء کرنے کے بعد قتل کرکے نعش دریائے چناب میں پھینک دی تھی جس کا مقدمہ تھانہ سول لائن گجرات میں درج ہوا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں