کراچی : ملتان سلطانز کی کراچی کنگز کیخلاف جارحانہ بیٹنگ

 کراچی ( سپورٹس رپورٹر ) پی ایس ایل کے نویں میچ میں ملتان سلطانز کی کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔  کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے نویں میچ کا ٹاس کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے پچھلے تینوں میچوں میں ناکام رہنے والے اوپنر کرس لین کو دوبارہ موقع دیا گیا لیکن اس بار انہوں نے ٹیم کو مایوس نہیں کیا اور 14 گیندوں پر 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے اور کپتان محمد رضوان 32 گیندوں پر 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مڈل آرڈر بلے باز جیمز ونس 29 گیندوں پر 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ارشد اقبال کا شکار بنے۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1365595793831387136

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں