ساہیوال : پولیس مقابلہ ، اغوا براۓ تاوان کے دو ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ؛ اغواء میں استعمال کی گئ کار، اسلحہ اور تاوان کی رقم اٹھاسی لاکھ روپے برآمد

ساہیوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پولیس مقابلہ ، اغوا براۓ تاوان کے دو ملزم پولیس مقابلے میں مارے گئے ۔ ملزمان قیصر اور یاسین نے تقریباً ایک ماہ قبل معروف طبیب ڈاکٹر ساجد مصطفی کو اغواء کر کے تقریباً ایک کروڑ تاوان وصول کر کے رہا کیا تھا۔ تھانہ فتح شیر،فرید ٹاؤن اور نورشاہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلیۓ نور شاہ کے علاقے موسی بلاک میں ریڈ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ساتھیوں کی فائرنگ سے قیصر اور یاسین ملزمان مارے گئے۔دوملزم فرار ہونےمیں کامیاب ہو گئے ۔ ملزمان کے قبضے سے اغواء میں استعمال کی گئ کار، اسلحہ اور تاوان کی رقم اٹھاسی لاکھ روپے برآمد۔ کرلئے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں