گجرات : ایم پی اے سلیم سرور جوڑا و تمام میونسپل کارپوریشن افسروں اور ورکروں کو عید الاضحیٰ کے موقع پر بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ؛ فیضان خالد بٹ

فیضان خالد بٹ ، رہنما پاکستان تحریک انصاف و سابقہ وائس چیئرمین یونین کونسل 4 گجرات ۔ فوٹو : ڈیلی جستجو

گجرات (رپورٹ : مہر سجیل احمد حمزہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وائس چیئرمین یونین کونسل نمبر4 میونسپل کارپوریشن گجرات فیضان خالد بٹ نے ڈیلی جستجو ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں گجرات کے چوہدری سلیم سرور جوڑا ایم پی اے، ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد، چیف آفیسر محمود اقبال گوندل، سینیٹیشن انچارج چوہدری نصر اللہ کنگ، سنٹیری انسپکٹر اللہ رکھا سہوترا، سنٹیری انسپکٹر مشتاق حسین بٹ، سینٹری انسپکٹر غلام مرتضیٰ غفاری، یونین کونسل نمبر4 کے سپروائزر خالد گل، اورتمام سنٹیری ورکر وں کو شہر گجرات میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر بہتر ین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں