کراچی : پارٹی گرل کی ویڈیو پر ماہرہ خان کی ’’پاجامہ پارٹی‘‘ سامنے آگئی

کراچی ( کامرس رپورٹر ) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پارٹی گرل کی ویڈیو پر اداکارہ ماہرہ خان نے بھی پاجامہ پارٹی کے نام سے رقص کی ویڈیو جاری کی ہے جس کے کافی چرچے ہو رہے ہیں۔ ’’ پاوری ہو رہی ہے‘‘ کے نام سے وائرل ہونے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ ہر کوئی اسی طرح اپنی ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کر رہا ہے۔ اس ویڈیو کے سحر میں نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ شوبز فنکار بھی جکڑے ہوئے ہیں۔ پارٹی گرل کی ویڈیو پر ماہرہ خان نے بھی ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں اُن کے ساتھ مومل شیخ اور دیگر سہیلیاں بھی شامل ہیں جوکہ ’’ پاوری ہو رہی ہے‘‘ کے ری مکس گیت پر رقص کر رہی ہیں۔اہرہ خان نے ویڈیو کے کیپشن میں ’’پارٹی گرل‘‘ دینا نیر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بہت سپر ہو اور میری دعا ہے کہ آپ کا مستقبل روشن ہو۔ ماہرہ خان نے یہ بھی لکھا کہ پاوری ہو رہی ہے کے بعد اب پیش خدمت ہے ’’ پاجامہ پارٹی‘‘۔ ماہرہ کا ویڈیو شیئر کرنا تھا کہ مایہ علی، ایمان خان، صبا فیصل، میرا سیٹھی سمیت بہت سے فن کاروں نے اداکارہ کی ویڈیو کو بہترین قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں